اغراض و مقاصد جمعیت علماءاسلام

@جمعیۃ کیا ھے؟    @جمعیۃ علماۓ اسلام پاکستان کی ملک گیردینی اور سیاسی جماعت ھےعلماۓحقہ کی قیادت اس کا تشخص،اعلاۓ کلمۃ الحق اس کا طریقہ اور اسلام کے عادلانہ نظام کا نفاذاس کی منزل ھے،استحصالی نظام کا خاتمہ اس کا منشور اور سامراج دشمنی اس کا مزاج ھے،تحفظ ناموس_رسالت،عظمت _صحابہ کا دفاع،انسانی حقوق کی پاسداری اورشہریوں کے بنیادی اسلامی و جمہوری حقوق کےلیے جدوجہد اس کا اثاثہ ہے۔@@*اغراض و مقاصد 1**جمعیۃ علماءاسلام*¤  علماۓ اسلام کی رہنمائی میں مسلمانوں کی منتشر قوتوں کو جمع کر کے اقامت_دین اور اشاعت_اسلام کےلیےمنظم جدوجہد کرنانیز اسلام اور مرکز_اسلام یعنی جزیرۃ العرب اور شعائر_اسلام کی حفاظت کرنا۔@@ **اغراض و مقاصد 2**جمعیۃ علماءاسلام*¤ قرآن مجید و احادیث_نبویہ کی روشنی میں نظام_حیات کے تمام شعبوںسیاسی،مذہبی، اقتصادی،معاشی وملکی انتظامات میں مسلمانوں کی رہنمائی کرنا اور اس کے موافق عملی جدوجہد کرنا-@@ **اغراض و مقاصد 3**جمعیۃ علماءاسلام*¤ پاکستان میں صحیح اسلامی حکومت قائم کرنا اور اسلام کے عادلانہ نظام کےلیے ایسی جدوجہد کرنا جس سے پاکستان کے باشندے ایک طرف انسانیت کش سرمایہ داری نظاماور دوسری طرف الحاد آفریں اشتراکیت کے مضر اثرات سے محفوظ رہ کر فطری معاشرتی نظام کی برکتوں سے فائدہ حاصل کر سکیں-@@*اغراض و مقاصد 4**جمعیۃ علماءاسلام*¤ پاکستان میں ایک ایسے جامع اور ھمہ گیر نظام_تعلیم کی ترویج و ترقی کےلیے کوشش کرنا، جس سے مسلمانوں میںخشیت_الہی،‏خوف_آخرت،پابندئ ارکان_اسلام اورفریضہ امر بالمعروف ونہی عن المنکرکی انجام دھی کی صلاحیت پیداھوسکے-@@ *اغراض و مقاصد 5**جمعیۃ علماءاسلام*¤ مسلمانان _ پاکستان کے دلوں میں جہاد فی سبیل اللہ،ملکی دفاع،استحکام اور سالمیت کےلیے جذبۂ ایثار و قربانی پیدا کرنا-¤مقصد6 ¤مسلمانوں میں مقصد_حیات کی وحدت،فکر و عمل کی یگانگت اور اخوت_اسلامیہ کو اس طرح ترقی دینا کہ اس سے صوبائی،علاقائی،لسانی اورنسلی تعصبات دور ھوں-@@ *اغراض و مقاصد 7**جمعیۃ علماءاسلام*¤ مسلمانان_عالم سے اقامت_دین،اعلاۓ کلمۃ اللہ کے سلسلے میں مستحکم روابط کا قیام جمعیۃ علماء اسلام کے مقاصد میں سے ھے-‏¤مقصد 8¤تمام محکوم مسلم ممالک کی حریت و استقلال اور غیرمسلم ممالک کی مسلم اقلیتوں کی باعزت اسلامی زندگی کے لیے مواقع پیدا کرنے کی کوشش کرنا-@@ *اغراض و مقصد 9¤*جمعیۃ علماءاسلام *¤ مختلف اسلامی اداروں مثلا مساجد،مدارس،کتب خانوں اوردارالیتامی’کی حفاظت اور اصلاح و ترقی کی کوشش کرنا¤مقصد 10¤تحریر و تقریر اور دیگر آئینی ذرائع سے باطل فرقوں کی فتنہ انگیزی،اخلاق سے گری ھوئی اورمخالف_اسلام کا کاروائیوں کی روک تھام کرنا-*مقاصد سلسلہ ختم*

Home » Baianaat » Maulana fazlur rehman ka khitab minar pakistan 31-3-2013

Maulana fazlur rehman ka khitab minar pakistan 31-3-2013


Maulana fazlur rehman ka khitab minar pakistan… by dm_52746f9d30a29

mulana fuzlarham parcim nabve pictures.

About ABDUL REHMAN AZIZ

BirthdayWishess Harvey Specter Super Mario Games Online